ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں /  اچانک لکھنؤ پی جی آئی پہنچے ملائم سنگھ،چیک اپ کے بعد ہسپتال سے چھٹی

 اچانک لکھنؤ پی جی آئی پہنچے ملائم سنگھ،چیک اپ کے بعد ہسپتال سے چھٹی

Fri, 26 Apr 2019 22:44:41  SO Admin   S.O. News Service

لکھنؤ: 26 /اپریل(ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا) سماج وادی پارٹی کے سرپرست اور مین پوری سے اتحاد کے امیدوار ملائم سنگھ یادو کو لکھنؤ پی جی آئی میں داخل کرایا گیا تھا جہاں باقاعدہ طبی معائنہ کے بعد انہیں چھٹی دے دی گئی۔ ہسپتال سے نکل کر وہ لکھنؤ میں واقع اپنے رہائش گاہ گئے۔پتہ چلا ہے کہ ان کی کچھ چیک اپ کی گئی تھیں جن میں ایم آر آئی بھی شامل ہے۔  پی جے آئی کے ڈاکٹروں نے میڈیا سے کہا کہ ملائم سنگھ یادو کا روٹین چیک اپ کیا گیا تھا۔ انہیں کمزوری محسوس ہو رہی تھی اور ذیابیطس بھی بڑھ گئی تھی۔ ملائم قریب ایک بجے ہسپتال پہنچے تھے اورتقریباََتین بجے انہیں ہسپتال سے چھٹی مل گئی تھی۔ اس دوران ڈاکٹروں نے ان کا چیک اپ کیا اور پھر میڈیا سے کہا کہ یہ ایک روٹین چیک اپ تھا۔واضح ہو کہ ملائم سنگھ یادو مین پوری سے الیکشن لڑے ہیں۔ 23 اپریل کو مین پوری میں ووٹنگ ہوئی تھی۔ اس سے پہلے 19 اپریل کو بی ایس پی چیف مایاوتی نے ان کے حق میں ایک ریلی کی تھی، اس جلسہ عام میں وہ بیمار نظر آ رہے تھے۔ 


Share: